اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اے پی سی کے فیصلوں پر عملدآمد ہو رہا ہے یانہیں مگر مریم نواز اپنے بیانیہ سے ہٹتی نظر نہیں آتی۔وہ مزاحمت کی سیاست کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا چکی اور اسی پر عمل پیرا ہے۔اپنی پریس کانفرنس اور عوامی اجتماع ہر جگہ پر وہ حکومت پر کڑی تنقید کرتی نظر آتی ہے۔پریس کانفرنس میں جج ارشد ملک کی ویڈیو دکھانے ا ور ان پر الزامات لگانے کے بعد لگ رہا تھا کہ کچھ ہو جائے گا مگر سیاسی ہلچل کے علاوہ کچھ نہیں ہوا اور مریم نواز نے اگلے دن منڈی بہاؤالدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کو بے گناہ قرار دیا اور حکومت کو ناکام معاشی پالیسیوں اور عوام کومہنگائی کی چکی میں پیسنے کی بنا پر مستعفی ہونے کا کہا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کا کہا ہے بلکہ وہ کئی بار پہلے بھی استعفے کا تقاضا کر چکی ہیں۔منڈی بہاؤ الدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، نواز شریف کو ووٹ دینے والوں کا سر فخر سے بلند ہے، نواز شریف کواللہ نے عوام میں سرخرو کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے مجھے اور نوازشریف کو گھیرا ہوا ہے، نوازشریف کا کیا قصور تھا کہ ایک کے بعد ایک سزا سنائی گئی، انہیں عوام کی آواز اٹھانے اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے پر سزا ملی۔ ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف بے گناہ ثابت ہوچکے ہیں، انہیں اب جیل میں رکھناجرم ہے، وہ بے گناہ ہی نہیں بہادر بھی ہیں، یہ احتساب نہیں انتقام ہے، یہ جانتے ہوئے بھی نوازشریف سر جھکا کر جیل چلا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ آج بجلی،گیس، آٹا، دال، چاول اور سبزی مہنگی ہوئی یا نہیں؟ اگر یہ نالائق اعظم اپنی نااہلی اور نالائقی کرپشن کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرے گا تو عوام اس کا گریبان پکڑیں، مہنگائی کرنے والے عمران خان استعفا دو اور گھر جائو، وزیراعظم سمجھتے ہیں مہنگائی کا بم گراکر پتلی گلی سے نکل جائیں گے۔ x
x
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اے پی سی کے فیصلوں پر عملدآمد ہو رہا ہے یانہیں مگر مریم نواز اپنے بیانیہ سے ہٹتی نظر نہیں آتی۔وہ مزاحمت کی سیاست کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا چکی اور اسی پر عمل پیرا ہے۔اپنی پریس کانفرنس اور عوامی اجتماع ہر جگہ پر وہ حکومت پر کڑی تنقید کرتی نظر آتی ہے۔پریس کانفرنس میں جج ارشد ملک کی ویڈیو دکھانے ا ور ان پر الزامات لگانے کے بعد لگ رہا تھا کہ کچھ ہو جائے گا مگر سیاسی ہلچل کے علاوہ کچھ نہیں ہوا اور مریم نواز نے اگلے دن منڈی بہاؤالدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کو بے گناہ قرار دیا اور حکومت کو ناکام معاشی پالیسیوں اور عوام کومہنگائی کی چکی میں پیسنے کی بنا پر مستعفی ہونے کا کہا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کا کہا ہے بلکہ وہ کئی بار پہلے بھی استعفے کا تقاضا کر چکی ہیں۔منڈی بہاؤ الدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عزت اورذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، نواز شریف کو ووٹ دینے والوں کا سر فخر سے بلند ہے، نواز شریف کواللہ نے عوام میں سرخرو کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے مجھے اور نوازشریف کو گھیرا ہوا ہے، نوازشریف کا کیا قصور تھا کہ ایک کے بعد ایک سزا سنائی گئی، انہیں عوام کی آواز اٹھانے اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے پر سزا ملی۔ ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف بے گناہ ثابت ہوچکے ہیں، انہیں اب جیل میں رکھناجرم ہے، وہ بے گناہ ہی نہیں بہادر بھی ہیں، یہ احتساب نہیں انتقام ہے، یہ جانتے ہوئے بھی نوازشریف سر جھکا کر جیل چلا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ آج بجلی،گیس، آٹا، دال، چاول اور سبزی مہنگی ہوئی یا نہیں؟ اگر یہ نالائق اعظم اپنی نااہلی اور نالائقی کرپشن کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرے گا تو عوام اس کا گریبان پکڑیں، مہنگائی کرنے والے عمران خان استعفا دو اور گھر جائو، وزیراعظم سمجھتے ہیں مہنگائی کا بم گراکر پتلی گلی سے نکل جائیں گے۔ xx

0 Comments